کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 میں محکمہ آبپاشی کے لیے 12.8 ارب روپے ترقیاتی اور 5.79 ارب روپے غیر ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں آبپاشی انفراسٹرکچر کی بحالی، ڈیموں کے کمانڈ ایریاز کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ضلع واشک کے ماشکیل میں تنک زروتی ڈیم کی تعمیر سمیت اہم منصوبے نئے مالی سال میں شامل کیے گئے ہیں۔
