اسلام آباد (صداقت نیوز)مصری فٹبالر محمد صلاح نے 9 سال بعد انگلش کلب لیورپول کو الوداع کہہ دیا ہے۔ لیورپول کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد صلاح نے پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ سمیت کئی اہم ٹائٹلز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اپنے آخری میچ میں وہ برینٹ فورڈ کے خلاف ایکشن میں نظر آئے، جہاں ان کے شاندار پاس پر ٹیم نے برتری حاصل کی تاہم میچ 1-1 سے برابر رہا۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ محمد صلاح نے لیورپول کے لیے مجموعی طور پر 257 گولز اسکور کیے اور کلب کی تاریخ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے جذباتی تھا اور وہ اپنی زندگی میں اتنا کبھی نہیں روئے جتنا اس دن روئے۔
