پاکستان ۳ اگست ۲۰۲۶

محسن نقوی کے بیان سے اختلاف ہے، نواز شریف نے جواب دینے سے منع کیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ویب نیوز): وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے محسن نقوی کے بیان پر جواب دینے سے منع کیا ہے اور پارٹی کو ان کی گفتگو اور اندازِ بیان سے شدید اختلاف ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کی گفتگو بے معنی اور غیر واضح تھی، جبکہ ملک کا پارلیمانی جمہوری نظام اور آئین ہی پاکستان کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد میں کمی ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کوئی ڈیڈ لائن یا ہدایت نہیں دی گئی، جبکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومتی معاہدے پر بدستور عمل جاری رہے گا۔