مقامی ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

مانگی ڈیم سانحہ، تربت میں آل پارٹیز کیچ کا احتجاج، شہدا کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ

تربت (ویب نیوز) مانگی ڈیم زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کے خلاف اور شہدا کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کیچ کے زیر اہتمام تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ مقررین نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور لیویز فورس کو مکمل آئینی و انتظامی حیثیت کے ساتھ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔