اسلام اباد (صداقت نيوز)مالدیپ میں یکم سے 10 جون 2026 تک منعقد ہونے والے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 23 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرتو سولانو نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے، جن میں یوسف بٹ، عیسیٰ سلیمان، مامون موسیٰ، محمد فضل، علی شاہ اور علی نیازی شامل ہیں، جبکہ عادل نبی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور علی خان کو پہلی مرتبہ سینئر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں گول کیپرز، ڈیفنڈرز، مڈفیلڈرز اور فارورڈز پر مشتمل 23 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم 30 مئی کو مالدیپ روانہ ہوگی اور چار ملکی ایونٹ میں میزبان مالدیپ، بنگلا دیش اور افغانستان کے خلاف میچز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم یکم جون کو بنگلا دیش، 4 جون کو مالدیپ اور 7 جون کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ فائنل 10 جون کو مالے کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
