کوئٹہ( روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ محنت کش مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
