لیڈز(ویب ڈیسک)لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے اور پاکستان کے پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی، گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا، جارڈن کاکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے جبکہ ہیری بروک 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بروک کا ایک رن پر سلمان علی آغا نے کیچ بھی چھوڑا جس کے بعد انہوں نے عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انگلینڈ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بائیں ہاتھ کے اسپنر بن گئے، محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
