تازہ ترین ۲۰ اگست ۲۰۲۶

لیڈز ٹیسٹ۔پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 42 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا 21 اور محمد رضوان 12 رنز بنا سکے، کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 5،5 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ علی عثمان اور اذان اویس اپنا کھاتہ نہ کھول سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے اوئلی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔