کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر فرنٹیئر کور پر خرچ ہونے والی رقم کا نصف حصہ بھی مقامی فورسز، خصوصاً لیویز، پر خرچ کیا جائے تو بلوچستان میں امن و امان سمیت کئی شعبوں میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک اسلام آباد میں بیٹھ کر زمینی حقائق سے ہٹ کر فیصلے کیے جاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے سے نہ صرف امن و استحکام قائم ہوگا بلکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوگا۔
