کوئٹہ (ویب نیوز) ارجنٹینا کے کپتان نے آسٹریا کے خلاف گروپ جے کے میچ میں اپنا 17واں ورلڈ کپ گول اسکور کرکے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ کے 38ویں منٹ میں میسی نے شاندار گول کرتے ہوئے جرمنی کے سابق اسٹرائیکر کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا اور ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ میسی نے اس سے قبل الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ذریعے کلوزے کے ریکارڈ کی برابری کی تھی، جبکہ آسٹریا کے خلاف گول نے انہیں تنہا سرفہرست مقام دلایا۔ آٹھ بیلن ڈی اور ایوارڈز کے حامل میسی نے 2006 سے شروع ہونے والے اپنے ورلڈ کپ سفر میں متعدد تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور 2022 میں ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بھی بنایا تھا۔
