کوئٹہ (صداقت نیوز)لورالائی میں طاہر خان ناصر اور محیب اللہ بلوچ کی ہدایت پر روڈ سیفٹی اور شہری خوبصورتی کے حوالے سے خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے رات گئے شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر پیلی لائنیں لگا کر روڈ کی حدود واضح کرنے کا عمل شروع کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور سڑکوں کی واضح نشاندہی یقینی بنانا ہے، جبکہ اس سے نہ صرف ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی بلکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر شہری سہولیات اور منظم ٹریفک نظام کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
