تازہ ترین ۲۷ اگست ۲۰۲۶

لسبیلہ: کمشنر سائرہ عطا کا لاکھڑا کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

لسبیلہ ( ویب نیوز ) کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا بلوچ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کے ہمراہ تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر لاکھڑا، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ایکسئین بی اینڈ آر بلڈنگ خلیل احمد نے منصوبوں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر لوکل کمیونٹی نمائندوں، شہری ایکشن کمیٹی کے عبدالحمید گنگو اور سماجی شخصیت لعل محمد موشانی نے کمشنر کو لاکھڑا کے مسائل، خصوصاً ایمبولینس کی خرابی، بجلی و پانی کی قلت اور رورل ہیلتھ سینٹر میں میڈیکل افسران کی کمی سے آگاہ کیا۔ شہریوں نے ایم این اے جام کمال اور ایم پی اے لسبیلہ و پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی کی کوششوں سے بی ایس ڈی آئی کے تحت مختلف منصوبوں کی منظوری پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر سائرہ عطا نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہسپتال کی چاردیواری کا کام تیز کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور مقامی ٹھیکیدار واجہ محمد عامر گنگو کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسکول کی عمارتوں کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔