تازہ ترین ۷ جون ۲۰۲۶

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی

لندن(ویب نیوز) لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کی جانب سے گلین فلپس 44 اور ڈیون کونوے 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں گس اٹکنسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ 140 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں ہیری بروک نے 56 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 113 رنز تک محدود رہی، جہاں اولی رابنسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 226 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 254 رنز کا ہدف دیا، جس میں ایمیلیو گی نے 57 رنز اسکور کیے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا۔