تازہ ترین ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

سعودی عرب کی اضافی تیل کی پیشکش پر عالمی منڈی میں خام تیل سستا

کوئٹہ(ویب نیوز) سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے مزید خام تیل کی شپمنٹس فراہم کرنے کی پیشکش کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کم ہونے پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔