کوئٹہ (ویب نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انہیں بہت دکھ ہے، تاہم وہ تنقید سے نہ گھبرائے ہیں نہ گھبراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے اور ان کی تذلیل برداشت نہیں کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ میں دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، فی الحال کرکٹ کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
