پاکستان ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق بیان، عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

کوئٹہ (ویب نیوز) قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق متنازع بیان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدالت نے 28 جولائی کو طلب کر لیا۔ گوجرانوالہ میں دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے کی، جہاں سینئر وکیل منظور قادر کی جانب سے دائر پٹیشن منظور کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو طلب کیا گیا اور پولیس کو بھی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا ہوا اور عوامی جذبات مجروح ہوئے۔ دوسری جانب اس معاملے پر مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھی ان کے بیان کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ہے، جس میں قومی اداروں کے وقار کے تحفظ اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔