اسلام آباد (ویب نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت، عدلیہ اور ریاستی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور مختلف قومیتوں کے حقوق کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ اور دیگر علاقوں کے وسائل پر مقامی آبادی کا حق تسلیم کیا جانا چاہیے اور مسائل کا حل سیاسی مذاکرات اور آئینی بالادستی میں ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت مختلف سیاسی قیدیوں کے معاملات کا بھی ذکر کیا اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ خطاب کے دوران ان کی تقریر کے بعض حصے نشر نہ کیے جانے اور ویب اسٹریمنگ بند ہونے کا بھی ذکر سامنے آیا۔
