تازہ ترین ۲۹ جون ۲۰۲۶

قطر میں منجمد اثاثوں میں سے چھ ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

(وېب نیوز)ایرانی صدر نے کہا ہے کہ قطر میں منجمد بارہ ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے چھ ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایران کے کسی منجمد اثاثے کی حوالگی عمل میں نہیں آئی۔ اس معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے بیانات میں واضح اختلاف سامنے آیا ہے۔