اسلام آباد(ویب نیوز)قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں جمعرات کو مکمل کرلیں جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوں سے متعلق امور اور لیک لوسرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر مثبت پیش رفت حاصل ہوئی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے آئندہ عرصے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ آئندہ ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے بعد جلد از جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
