عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے اور دونوں فریق سفارتی راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔
