پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

قرآن سود سے منع کرتا ہے مگر پاکستان کا نصف بجٹ سود کی ادائیگی میں خرچ ہو رہا ہے، سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب نیوز) سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ قرآن پاک سود لینے سے منع کرتا ہے لیکن پاکستان کا تقریباً نصف بجٹ سود کی ادائیگی میں خرچ ہو رہا ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگ معاشی مجبوری کے باعث ایرانی پٹرول لاتے ہیں، اس لیے حکومت کو اس عمل کو قانونی شکل دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں بڑے تنازعے کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔