پاکستان ۱۰ جون ۲۰۲۶

قتل و غارت کے ذریعے رائے مسلط کرنے والوں کے مقاصد جمہوری نہیں، خواجہ آصف

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات کے قریب اختلافات کا حل عوامی رائے اور جمہوری عمل کے ذریعے ہونا چاہیے، جبکہ قتل و غارت اور تشدد کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض عناصر عوامی فیصلے اور انتخابی عمل کو قبول کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور تشدد کے خلاف قانون پوری قوت سے نافذ کیا جائے گا اور کشمیری عوام سمیت تمام شہریوں کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا حق فراہم کیا جائے گا۔