تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات، دورۂ چین میں تبادلۂ خیال

سید عاصم منیر کی لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو ذرائع کے مطابق عوامی ہال میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے مصافحہ کیا اور دونوں شخصیات کے درمیان مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت شہباز شریف کے ہمراہ دورۂ چین پر موجود ہیں، تاہم ملاقات کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔