تازہ ترین ۳۱ اگست ۲۰۲۶

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں سعودی و ترک حکام سے اہم ملاقاتیں

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے دورے کے دوران استنبول میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، ترک وزیر دفاع اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک رابطوں اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کے یہ روابط تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔