کویٹہ (ویب نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جولین کوئنونز نے نویں منٹ میں گول کرکے ٹورنامنٹ کا پہلا گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرا گول راول جیمنز نے 67ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی ریڈ کارڈ ملنے کے باعث میدان بدر ہوئے اور ٹیم نے بیشتر وقت نو کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے سمیت متعدد فنکاروں نے پرفارم کیا جبکہ اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔
