کوئٹہ (ویب نیوز) ) فیفا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایک روز کے دوران اسٹیڈیمز میں شائقین کی حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 16 جون کو کھیلے گئے چار میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 تماشائیوں نے شرکت کی، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک دن کی سب سے بڑی حاضری ہے۔ اس سے قبل 1994ء کے ورلڈ کپ میں 2 لاکھ 77 ہزار 70 شائقین کی آمد کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے ابتدائی چھ دنوں میں 13 لاکھ سے زائد شائقین اسٹیڈیمز کا رخ کر چکے ہیں اور موجودہ رفتار برقرار رہی تو مجموعی حاضری کا نیا تاریخی ریکارڈ بھی قائم ہوسکتا ہے۔
