تازہ ترین ۳ جولائی ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ پرتگال اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

واشنگٹن (ویب نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو اور گونزالو راموس نے گول اسکور کیے، جبکہ کروشیا کی جانب سے واحد گول پرچیچ نے کیا۔ دوسری جانب لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے آسٹریا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنا لی۔ اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے دو جبکہ پیڈرو پورو نے ایک گول کیا۔ اسپین نے 2010 کے عالمی کپ کے بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔