تازہ ترین ۲ جولائی ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ میکسیکو کی تاریخی فتح کا جشن سانحے میں تبدیل، بھگدڑ سے 3 افراد جاں بحق

میکسیکو سٹی (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر میکسیکو بھر میں ہونے والی جشن کی تقریبات اس وقت افسوسناک سانحے میں بدل گئیں جب بھگدڑ اور شدید رش کے باعث دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ لڑکی، 48 سالہ خاتون اور 44 سالہ مرد شامل ہیں۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلارا بروگاڈا نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے اپیل کی کہ جشن ہمیشہ ذمہ داری، احتیاط اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے منایا جائے۔