فلاڈیلفیا(ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں فرانس نے عراق کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا دوسرا ہاف خراب موسمی حالات کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم فرانس نے مکمل برتری برقرار رکھتے ہوئے آسان کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ فرانس ان ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جن میں میکسیکو، امریکا، ارجنٹائن اور جرمنی شامل ہیں۔ فرانسیسی ٹیم پورے میچ میں حاوی رہی اور زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول رکھا۔ کپتان کیلیان ایمباپے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جن میں پہلا گول 14ویں منٹ میں کیا گیا۔ مائیکل اولیسے نے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک گول میں معاونت فراہم کی۔ فرانس نے مجموعی طور پر مضبوط کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی دعوے داری مزید مستحکم کر لی۔
