تازہ ترین ۱ جولائی ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ انگلینڈ نے کانگو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اٹلانٹا (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ کانگو نے میچ کے آغاز میں ہی برائن سی پینگا کے ساتویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی، جو 74ویں منٹ تک برقرار رہی۔ تاہم انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 75ویں اور 86ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا، جبکہ کانگو کی پہلی بار پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔