تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ، ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ دو، دو گول سے برابر

نیو یارک (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت میں دو، دو گول اسکور کیے۔ ایران کی جانب سے رامین اور محمد محبی نے گول کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے لیے جسٹ نے دونوں گول اسکور کیے۔ دوسری جانب سابق عالمی اور یورپی چیمپئن اسپین پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی کیپ ورڈی کو شکست دینے میں ناکام رہا جبکہ مصر اور بیلجیئم کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ اسی طرح سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان مقابلہ بھی ایک، ایک گول سے ڈرا ہوگیا۔