تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ترکیہ کو 0-2 سے شکست

نیو یارک(ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلا گول نیسٹوری نے 27ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میٹ کاف نے 75ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس سے قبل ایک اور میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔