تازہ ترین ۳ جولائی ۲۰۲۶

فکر باچاخان ہی اس خطے میں جاری گھمبیر مسائل کا واحد حل ہے ۔ اصغر خان اچکزئی

چمن( سید سردار محمد خوندئی )
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں فکر باچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کا فیصلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فکرِ باچا خان آج بھی پشتون افغان وطن کی امید کی علامت ہے جو لوگ ذاتی مفادات وقتی سیاسی مصلحتوں اور اقتدار کی کشش کو پس پشت ڈال کر اصولی اور نظریاتی سیاست کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ درحقیقت جمہوری اقدار اور قومی شعور کے فروغ میں اپنا تاریخی کردار ادا کرتے ہیں ایسے وقت میں جب عوامی مینڈیٹ کو نظر انداز کرکے اقتدار کے فیصلے عوام کی خواہشات کے برعکس کیے جا رہے ہوں عوامی نیشنل پارٹی کے قافلے میں شامل ہونا محض ایک سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ جمہوریت آئین قومی حقوق اور نظریاتی سیاست پر اعتماد کا اظہار ہے عوامی نیشنل پارٹی اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی اصولی مؤقف نے اسے ہر دور میں عوام کے دلوں میں زندہ رکھا ہے پشتون خوا وطن کی انتظامی بنیادوں پر تقسیم کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن کسی صورت قابل عمل نہیں پشتون خوا اسمبلی کی قرارداد مقتدرہ کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے جس پر پشتونوں کو من حیث القوم سوچنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی حاجی محمد رسول میں ڈاکٹر نور اللہ الکوزئی کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی عبدالھادی بادیزی ڈاکٹر نور اللہ الکوزئی چیئرمین گل زمان گل جانو محمد علی مدلا ماسٹر شراف وزیر خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عبدالھادی بادیزی اور ڈاکٹر نور اللہ الکوزئی کی قیادت میں ایک قوم پرست جماعت سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی کارکنوں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے اپنی سابقہ جماعت سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا پارٹی قیادت نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ فخر افغان باچا خان اور خان عبدالولی خان کی فکر عدم تشدد برداشت جمہوریت آئین کی بالادستی قومی برابری سماجی انصاف اور عوامی خدمت پر مبنی ہے جس کی روشنی میں عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے پارٹی نے ہر دور میں آمریت سیاسی جبر انتہاپسندی دہشت گردی اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس راہ میں بے شمار قربانیاں دیں تاہم اپنے اصولی مؤقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوئی آج ملک کو جن سیاسی معاشی اور آئینی بحرانوں کا سامنا ہے ان کا واحد حل آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی خودمختاری عوامی مینڈیٹ کے احترام اور حقیقی جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ وفاق کی مضبوطی صوبوں کے آئینی حقوق وسائل پر مقامی اختیار اور تمام قومیتوں کے مساوی حقوق کی حامی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی پشتون وا وطن کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں انہوں نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے ضلع چمن سمیت پورے صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوگی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کو گراس روٹ سطح تک فعال بنانے، نوجوان نسل کو نظریاتی سیاست کی طرف راغب کرنے عوامی مسائل اجاگر کرنے اور باچا خان کے عدم تشدد، امن رواداری اور خدمتِ خلق کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر عبدالھادی بادیزی کی قیادت میں حاجی عبدالباری عبدالباقی عبدالغیاث عبدالنافع جیلانی محمد حسن نجیب اللہ عبدال خان محمد داؤد اسد اللہ عصمت اللہ نعمت اللہ علاؤالدین جبکہ ڈاکٹر نور اللہ الکوزیی کی قیادت میں محمد عیسی عبدالظاہر عبدالقاہر اسد اللہ محمد طاہر نجیب اللہ شمس اللہ حاجی عبدالصمد اکا گل محمد اکا حاجی محمد داؤد اختر گل ماما عبد الستار سمیع اللہ سیف اللہ اللہ داد سردار داؤد محمد نبی الکوزیی قاسم مزمل خان عزیزشاہ آغا عصمت اللہ حاجی حبیب اللہ حاجی عبداللہ شامل تھے