(صداقت نیوز)ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی اور یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 27 اور 28 مئی کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو روز تک جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق کل منگل کو جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، جبکہ کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل کی جا چکی ہیں۔
