تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، اخوت اور سنتِ ابراہیمی پر عمل کا درس دیتی ہے، مابت کاکا

(صداقت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پوری امت مسلمہ، خصوصاً ملک اور صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ ایثار، قربانی، محبت، اخوت اور سنتِ ابراہیمی پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی مسلمانوں کیلئے صبر، وفاداری اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے سامنے مکمل تسلیم و رضا کی روشن مثال ہے۔ مابت کاکا نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں اس وقت مکمل ہوتی ہیں جب غریب، نادار، یتیم، بیواؤں اور مستحق افراد کو بھی ان خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے صاحبِ حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ قربانی کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد بھی کریں اور معاشرے میں اتحاد، بھائی چارہ، رواداری اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دیں۔