پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

عمران خان کے کزن قاسم زمان کو 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا

راولپنڈی (ویب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قاسم زمان کو گزشتہ روز راولپنڈی میں گورکھپور، اڈیالہ روڈ سے تحویل میں لیا گیا تھا، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے قاسم زمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی سیاسی بیان دیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔