اسلام آباد(ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے مختصر مدت کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ضروری طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ شب انجیکشن لگانے اور طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔
