تازہ ترین ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نائجیریا کو 3-0 سے شکست

کراچی (ویب نیوز): پاکستان نے کینیڈا میں جاری عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے گروپ میچ میں نائجیریا کو بغیر کسی مشکل کے 3-0 سے شکست دے دی۔ گروپ 7 کے اس مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری، عبداللہ نواز نے شعیب جیوا جبکہ محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو شکست دے کر قومی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔