کراچی (ویب نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 972 ڈالر پر آ گیا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونا 4 ہزار 458 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی 107 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 242 روپے اور دس گرام چاندی 92 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 351 روپے کی سطح پر آ گئی۔
