تازہ ترین ۲۹ اگست ۲۰۲۶

طیارے میں سی آئی اے سربراہ کا خفیہ ماسکو دورہ غیرمعمولی کیوں؟

ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے روس کے دورے کو بظاہر معمول کا قرار دیے جانے کے باوجود 16 ہزار کلومیٹر کا خفیہ سفر کرکے امریکی فوجی طیارے میں ماسکو پہنچنا غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ کریملن کے مطابق ریٹکلف نے منگل کو روسی انٹیلی جنس حکام، خصوصاً روسی بیرونی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر کے سربراہ سرگئی نارشکن سے ملاقات کی۔ اس نوعیت کا دورہ اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ سابق سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے تقریباً پانچ سال قبل اسی نوعیت کا خفیہ دورہ اس وقت کیا تھا جب روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ واشنگٹن نے موجودہ دورے کے مقصد پر باضابطہ وضاحت نہیں دی، تاہم متعدد ذرائع ابلاغ کے مطابق ریٹکلف کا مشن ماسکو کو یہ پیغام دینا تھا کہ یوکرین جنگ کے تعطل کے ردعمل میں ایسا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے نیٹو ممالک کے ساتھ کشیدگی مزید بڑھ جائے۔