کوئٹہ (ویب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل نیاز حسن نے کہا ہے کہ طلبہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کے طلبہ و اساتذہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق آگاہی، انسداد اور قانون کے نفاذ پر مشتمل سہ جہتی حکمت عملی کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ وفد نے نیب کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور شکایات، انکوائری اور پراسیکیوشن کے نظام سے متعلق بریفنگ حاصل کی، جبکہ تقریب کے اختتام پر لیکچرر بی بی نصرت کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
