تازہ ترین ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکی نائب صدر

کوئٹہ(ویب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت محسوس ہونے پر اسرائیلی حکومت سے الگ راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جے ڈی وینس کے مطابق امریکی عوام اور اسرائیلی حکومت کے مفادات بعض معاملات میں ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، اس لیے امریکا مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امریکا اور اسرائیل کے مفادات مشترک ہوں گے وہاں دونوں مل کر کام کریں گے، تاہم اختلاف کی صورت میں امریکا اپنی پالیسی اختیار کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران بحری جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو عالمی سطح پر توانائی کا بحران برقرار رہ سکتا ہے۔