شیرانی (ویب نیوز) ضلع شیرانی کے ضلعی ہیڈکوارٹر میرعلی خیل (ستنو راغہ) میں عوامی حقوق، انتظامی انصاف اور سرکاری اداروں کی بحالی کے لیے جاری پرامن دھرنا اپنی جدوجہد کے 100 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ شرکاء نے کہا کہ ان کی تحریک عوام کے بنیادی حقوق، سرکاری اداروں کی فعالیت، بہتر انتظامی نظام، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے جاری ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد، تمام سرکاری دفاتر کی مکمل بحالی، افسران کی حاضری یقینی بنانے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج آئینی، جمہوری اور پرامن انداز میں جاری رہے گا۔
