(ویب نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور ایران اپنے دشمنوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست زوال کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ ایرانی قوم اور اس کی تہذیب ناقابلِ شکست ہیں۔ دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید رہبرِ اعلیٰ کو نشانہ بنانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جبکہ ایرانی صدر نے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی اور ایرانی نائب صدر نے بھی شہید رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
