کوئٹہ (ویب نیوز): اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کوئٹہ سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی غیر معمولی مقبولیت کی بنیادی وجہ ان کا عوام سے براہِ راست تعلق، سادہ طرزِ زندگی اور عوامی خدمت کا جذبہ تھا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں عوامی اجتماعات عوام کی اپنے رہبر سے گہری وابستگی کا اظہار تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا روابط کو اسٹریٹیجک ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ابلاغی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
