مقامی ۱۰ جولائی ۲۰۲۶

شہدائے زیارت کو انصاف ملنے تک کوئٹہ اور زیارت میں دھرنے جاری رہیں گے، لواحقین

کوئٹہ/زیارت (ویب نیوز): شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ شہداء کو انصاف اور مطالبات کی منظوری تک کوئٹہ اور زیارت میں جاری احتجاجی دھرنے ختم نہیں کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق ایک دھرنا زیارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جبکہ دوسرا کوئٹہ میں شہداء کی میتوں کے ہمراہ جاری ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ شہداء کی میتیں پوری پشتون قوم کی امانت ہیں اور ان کے حوالے سے ہر فیصلہ قوم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ دھرنا کمیٹی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں کسی بھی پشتون کو دہشت گردی اور خونریزی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے انصاف، تحفظ اور جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔