پاکستان ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شہداء سے متعلق مولانا کا بیان ناقابلِ فہم ہے، آپریشن ’’غضب للحق‘‘ جاری رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب نیوز): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ شہداء کے بارے میں مولانا کی جانب سے دیا گیا بیان ناقابلِ فہم ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ’’غضب للحق‘‘ جاری ہے اور اس کا واحد مقصد دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ افغان طالبان پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں افغان حکومت کے مؤقف پر انحصار کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’’ہارڈ اسٹیٹ‘‘ سے مراد ایسی ریاست ہے جہاں آئین اور قانون سب کے لیے یکساں ہو، نہ کہ فوج کے زیرِ انتظام ریاست، اور مؤثر حکمرانی ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔