پاکستان ۳۱ مئی ۲۰۲۶

شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو نافذ، آمدورفت محدود

کوئٹہ (صداقت نیوز) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ضلع شمالی وزیرستان میں 30 اور 31 مئی کو کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران تمام داخلی و خارجی راستوں پر عوامی آمدورفت معطل رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق عوامی سہولت کے پیشِ نظر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی تاکہ شہری ضروری امور انجام دے سکیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، لہٰذا شہری مقررہ اوقات کی پابندی کرتے ہوئے گھروں میں قیام یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔