کوئٹہ (ویب نیوز): شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے کا ملبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اوڑمارہ کے قریب سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے تقریباً 53 ناٹیکل میل جنوب میں ملا۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12 گھنٹے سے زائد جاری مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا سراغ لگایا۔ حکام کے مطابق عملے کے ارکان کی تلاش، مزید شواہد اکٹھے کرنے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ریسکیو اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
