تازہ ترین ۲ اگست ۲۰۲۶

سینیٹر کامران مرتضیٰ نائٹروجنی کھادوں پر پابندی حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے

کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت وکلا فورم پاکستان کے مرکزی صدر اور سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نائٹروجنی کھادوں کی نقل و حمل پر 15 روزہ پابندی حکومت کی سیکیورٹی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی پابندیوں کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے، کسانوں کے تحفظ اور کھاد کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام متعارف کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کھاد کے غلط استعمال پر تشویش ہے تو ذمہ دار نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کی جائے، نہ کہ ایسے فیصلے کیے جائیں جن سے کسانوں، تاجروں اور زرعی معیشت کو نقصان پہنچے۔